ابنا: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رینجرز کی جانب سے لیاری میں ملزمان اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، دیگر کارروائیوں میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے پولیس اور رینجرز نے مختلف مقامات پر کارراوئی کرتے ہوئے، 35 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے گھر گھر تلاشی لی اور لیاری جنرل اسپتال میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ پولیس نے الاآصف اسکوائر سے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 پستول، ایک ریپیٹراور منشیات برآمد کرلیں۔اسٹیل ٹاوٴن کے قریب نیشنل ہائی وے پر پولیس مقابلے کے بعد اسٹیل مل کے ملازمین اور مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ، ایس ایس پی ملیر ناصر آفتاب کے مطابق، ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔اس سے قبل اورنگی ٹاوٴن میں پولیس نے رپیڈ رسپانس فورس کے ہمراہ آپریشن میں 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر 2 ٹی ٹی پستول برآمد کرلئے۔بغدادی میں بھی ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس سے ایک ملزم زخمی بھی ہوا، اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھی اسے لیکر فرار ہوگئے،کارروائی کے دوران پولیس نے ایک بوری میں بند 5 رپیٹر اور 75 کارتوس تحویل میں لے لئے۔......./169
15 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463701
پاکستان کے شورش زدہ شہرکراچی میں شدت پسندوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کے خلاف میں پولیس کا آپریشن بدستور جاری ہے۔